ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنئی کے بس ڈپو پر حادثہ، 2 ملازمین کی موت، 5 زخمی

چنئی کے بس ڈپو پر حادثہ، 2 ملازمین کی موت، 5 زخمی

Sun, 28 Jul 2019 22:38:46    S.O. News Service

چنئی،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) چنئی میں اتوار کی صبح ہوئے بس حادثے میں دو نقل و حمل ملازمین کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ اس وقت ہوا، جب ڈپوپر روڈویز بس کی مرمت کی جا رہی تھی۔اس دوران بس حادثے کا شکار ہو گئی اور موقع پر ہی دو ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ پانچ ملازمین زخمی بتائے جا رہے ہیں،زخمی ملازمین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک ہفتے پہلے بھی چنئی میں ایک دردناک واقعہ ہواتھا جس میں جھارکھنڈ کے آٹھ مزدوروں سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔یہ تمام مزدور چترا ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کے ایٹہ، مگرداہا اور ٹڈوا ڈویژن کے سسی گاؤں کے تھے،وہ چنئی میں بجلی کا ٹاور لگانے والی ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کر رہے تھے،تمام مزدور چترا سے دو ماہ پہلے چھٹی بتا کر واپس کام پر گئے تھے۔


Share: